تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48

خیرپور:پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو بشیرجلبانی ہلاک

اے آر وائی - خیرپور میں پولیس مقابلے کےدوران سوسےزائدسنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو بشیر عرف بشو جلبانی مارا گیا۔



کوٹ میرمحمد کےقریب پولیس کا ڈاکوؤں کےساتھ مقابلہ ہوا دو گھنٹے کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو بشیر عرف بشو جلبانی ہلاک ہوگیا ،ملزم کی زندہ یامردہ گرفتاری پر دس لاکھ انعام مقرر تھا۔



علاقہ مکینوں نے ڈاکوکی ہلاکت کی خوشی میں ایس ایس پی عرفان بلوچ اور دیگر پولیس اہلکاروں کو نوٹوں کے ہار پہنائے ،اس موقع پر ایس ایس پی خیرپور عرفان بلوچ نے بتایا کہ بشیر جلبانی کیخلاف ایک سوسے زائداغوا برائےتاوان،قتل،لوٹ ماراور دیگر سنگین مقدمات درج تھے۔ جلد اس کےگروہ کےدیگرکارندوں کوبھی گرفتارکرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.