تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48

صوبائی وزیر عبدالسلام تھہیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

اے آر وائی - صوبائی وزیر عبدالسلام تھہیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ، صوبائی وزیر قانون ایاز سومرو ، آئی جی سندھ مشتاق شاہ ، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد، فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماؤں سمیت پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔



اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مرحوم عبدالسلام تھہیم کی جمہوریت کیلئے آمریت کے خلاف کی جانے والی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ان کی وفات سے پارٹی میں بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے اللہ تعالیٰ ان کے پسماندگان اور کارکنوں کو صبر عطا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.