تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48

راولپنڈی: نوجوان بیٹے سمیت ماں باپ قتل

اے آر وائی - راولپنڈی کے علاقے نیو کٹاریاں مارکیٹ میں نوجوان بیٹے سمیت ماں باپ کوقتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے والدین اوربھائی کے قتل کیس میں گھرمیں بے ہوشی کی حالت میں موجودمبینہ طورپر بیٹے کوحراست میں لے لیا۔ سی پی او اظہرحمید کھوکھر کے مطابق گھر سے ملنے والی لاشیں پانچ روز پرانی ہیں۔ فنگرپرنٹس اورضروری شواہد حاصل کرکے فرانزک لیب میں بھجوادیئے گئے ہیں۔



تھانہ نیوٹائون کے مطابق چارسالہ مقتول طارق محمود اہلیہ تبسیم طارق اورتئیس سالہ بیٹے سعد طارق کی لاشیں گھر کے ایک ہی کمرے سے ملیں ۔ مقتولین کاتعلق آزادکمشمیر سے ہے۔ پولیس نے گھر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے مبینہ قاتل وقاص طارق ہاسپٹل منتقل کردیا اورابتدائی پوچھ گھچ کے بعد والدین اوربھائی کوقتل کے معاملے میں حراست میں لے لیا ہے۔



مقتول طارق سمینٹ فیکٹری بطورمینجرکے فرائض سرانجام دے رہاتھا لاشوں کی بدبو آنے کے باعث اہل علاقہ کی اطلاع پرریسکیو اورپولیس نے موق پرپہنچ کر نعشیں پوسٹما رٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں پولیس نے دعوی کیا ہے کہ وقاص نے والدین سے جھگڑاکرنے کے بعد انھیں گلہ دبا کرقتل کیا اورانھیں اس سے قبل نشہ آورگولیاں کھلائیں۔ پولیس نے رقم اورقیمتی اشیاء بھی قبضہ مِیں لے کرمقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.