2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48
کوئٹہ:گرفتاریوں کے خلاف شہریوں کا مظاہرہ
اے آر وائی - کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کے خلاف شہریوں نے بروری روڈ تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورگرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد ایف سی اور پولیس اہلکار بغیر بتائے گھروں میں داخل ہوجاتے ہیں، اور لوگوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ کارروائی کے دوران متاثرہ خاندانوں کے افراد بھی فورسز کے ساتھ ہوتے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی فورسز چارداور چاردیواری کے تقدس کی پامالی سے گریز کریں۔