تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48

کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،9افراد گرفتار

اے آر وائی - جرائم پیشہ افراد کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ٹارگٹ کلر سمیت نو افراد کو حراست میں لے لیاگیا ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔



رات گئے پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں آرام باغ، پی آئی بی، کورنگی اور لانڈھی میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ سرسید پولیس کے مطابق بلال کالونی سے ٹارگٹ کلر زاہد کو گرفتار کیا گیا۔



پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے سرجانی میں چھ اور شاہراع نور جہاں پر ایک قتل کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم زاہد سرجانی میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں بھی مطلوب تھا۔ ملزم سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔



اورنگی ٹاؤن سیکٹر سیون میں علی الصبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔ جہانگیر روڈ پرعلاقہ مکینوں نے ڈکیتی کرنے والے شخص کو پکڑ کر تشدد کانشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.