2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48
ٹھٹھہ:گھریلو تنازعے پر شوہر نے بیوی کو آگ لگادی،ملزم گرفتار
اے آر وائی - ٹھٹھہ میں نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے باعث خاتون پچاس فیصد جھلس گئی، پولیس نے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ وزیراعلی سندھ کی ہدایت پر خاتون کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔
مکلی ورکشاپ کے علاقے میں شوہر قاسم ملاح نے پینتالیس سالہ بیوی ممتاز کو آگ لگا دی، جسے فوری طور پر ٹھٹھہ سول اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس نے ملزم قاسم ملاح کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا مؤقف ہے کہ خاتون اس کی بیوی نہیں بلکہ دوست ہے اور اس نے خودسوزی کی ہے، قاسم کے مطابق مکلی پولیس کا اے ایس آئی طالب
بھی اس وقت ان کے پاس موجود تھا۔
وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئ جی حیدر آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ متاثرہ خاتون کو کراچی میں برنس وارڈ منتقل کردیاگیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔