تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:48

کراچی:مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،دوزخمی

اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے اب تک کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔



اورنگی ٹاون سیکٹر 7 سے پینتالیس سالہ نسیم خان کی لاش ملی جسے نامعلوم افرادنے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا لاش کو پولیس کارروائی کیے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گارڈن کے علاقے عثمان آبادمیں ہوٹل پر بیٹھے مرتضیٰ نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔



بلدیہ کے علاقے موچکو میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.