تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49

سندھ اسمبلی کا اجلاس عبدالسلام تھہیم کے انتقال کے باعث ملتوی

اے آر وائی - سندھ اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس صوبائی وزیر عبدالسلام تھہیم کے انتقال پر چند گھنٹے کے بعد منگل کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔ اسپیکر نثار احمد کھوڑو کی صدارت ہونے والے اجلاس میں گیاری سیکٹر میں پھنسے ہوئے فوجی جوانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی.



اجلاس میں سانحہ بھوجا ایئرلائن اور حالیہ دنوں میں شہر میں قتل کی ہونے والی وارداتوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی دعا مغفرت کی گئی اور اجلاس رکن سندھ اسمبلی اورصوبائی وزیر عبدالسلام تھہیم کے انتقال کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.