تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49

بلوچستان میں گیارہویں جماعت کےامتحانات ملتوی

اے آر وائی - بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے بلوچستان بورڈ نے گیارویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیئے ہیں جبکہ بارہویں جماعت کے امتحانات چار مئی سے شیڈول کے مطابق ہونگے ۔



بلوچستان بورڈ کے کنٹرولر امتحانات محمد بلال کے مطابق گیارویں جماعت کے امتحانات چوبیس اپریل سے ہونے تھے جنہیں ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ بارویں جماعت کے امتحانات چار مئی سے شیڈول کے مطابق ہونگے۔ بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیگچرارز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ایف اے ایف سی کے امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم بلوچستان بورڈ نے واضح کیا تھا کہ امتحانات شیڈول کے مطابق چوبیس اپریل کو ہی ہونگے۔



بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن اور محکمہ تعلیم کے مابین ہونے والے مزاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد بلوچستان بورڈ کو گیارویں کے امتحانات ملتوی کرنا پڑے۔ تاہم بلوچستان بورڈ کے کنٹرولر کا کہنا ہے کہ گیارویں جماعت کے امتحانات کی نئی تاریخوں کو اعلان بعد میں کیا جائیگا جبکہ بارویں کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.