2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49
کراچی:فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کےمطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سائیں داد گوٹھ میں ایک شخص ذاتی دشمنی پر اپنی اہلیہ اور ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
لانڈھی اسٹار گرائونڈ گلشن جنید میں ذاتی جھگڑے میں ساس ہلاک بیوی اور سالہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کردی جس سے اس کی ساس پچاس سالہ بیگم خان ہلاک سالہ اٹھارہ سالہ فیض اور بیگم اٹھائیس سالہ افسانہ زخمی ہوگئیں۔
گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ اورنگی ٹائون سیکٹر سیون سے پینتالیس سالہ نسیم خان ک لعش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا ۔