2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49
بورےوالا: نشہ میں دھت باراتیوں کی فائرنگ،3بچےجاں بحق
اے آر وائی - بورے والامیں نشہ میں دھت باراتیوں کی فائرنگ سےتین بچےجاں بحق ہوگئے،خوشیوں سےبھراگھرماتم کدےمیں بدل گیا۔ پولیس نےسترہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔
نواحی گاؤں ایک سواٹھانوے ڈبلیو بی وہاڑی سے عابد حسین کی بارات بورے والا کے علاقہ دوسوپچاسی ای بی پہنچی توخوشی میں باراتیوں نے فائر نگ کی جس سےتین بچے ذیشان، ندیم اور عابد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے دولہا کے والد یاسین بھٹہ اُس کے بھائی ممتاز حسین اور دیگر مسلح باراتیوں سمیت سترہ افرادکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سیون ایم ایم بارہ بور کی سات رائفلیں برآمد کرلیں جبکہ متعدد باراتی روپوش ہوگئے ۔