تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49

کراچی:شارع فیصل ڈکیتی،سی سی ٹی وی فوٹیجزاےآر وائی کومل گئی

اے آر وائی - کراچی میں شاہراہ فیصل پر نجی بینک سے ڈاکو پچانوے لاکھ روپے وٹ کر فرار ہوگئے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز کو مل گئیں۔



پولیس کے مطابق پانچ ملزمان بینک کے عقبی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور بینک کے لاکر توڑ کر پچانوے لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکو ایک سی سی ٹی وی کیمرا بھی لے گئے ۔



پولیس کے مطابق بینک کا ایک گارڈ اس میں ملوث ہے۔ جس نے دروازہ کھولا ، جس پر ڈاکو باآسانی بینک میں داخل ہوئے اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد سے گارڈ بھی لاپتہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.