تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49

پنجاب میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

اے آر وائی - پنجاب بھر میں بجلی کی طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرفیصل آباد ، لاہور اور پاک پتن میں مظاہرین نے احتجاج کیا ٹائروں کو آگ لگائی اور واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔



فیصل آباد میں میں صنعتکاروں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےخلاف احتجاج کرتے ہوئےفیسکو ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کر لیا۔مظاہرین نےکینال روڈ ٹریفک کیلئےبندکردی ۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کےچیئرمین عارف توصیف نےکہا کہ اگرمطالبات تسلیم نہ کیےگے تووہ بجلی کےبل ادا نہیں کریں

گےاورسخت احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔اس موقع پر واپڈاحکام کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین نےلوڈشیڈنگ اورفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنےکامطالبہ کیا۔



لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مشتعل مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی ہے۔ پاک پتن میں بائیس گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔ تاجروں نے احتجاجاً تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.