تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:49

کراچی پولیس کی کارروائی،قتل اور بھتہ خوری کاملزم گرفتار

اے آر وائی - سی آئی ڈی پولیس کراچی نے قتل،اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں مبینہ طور پر ملوث ملزم شاہد بکک کو ساتھیوں سمیت ٹھٹھہ سے گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔



پولیس کے مطابق ملزم شاہد کے خلاف کراچی کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ سی آئی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹھہ میں کارروائی کرکے ملزم شاہد بکک اور اس کے تین سے زائد ساتھیوں کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا،ملزمان کے قبضے سےبرآمد ہونے والے اسلحے میں تین پستول ،پانچ دستی بم اور تین کلاشنکوف شامل ہیں،ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.