2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50
کراچی:فائرنگ کےمختلف واقعات میں 4افرادجاں بحق،2زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چارافراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے۔ جہانگیر روڈ پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوافراد شدید زخمی ہوئے۔ جن میں سے ایک اسپتال لےجاتے ہوئے اوردوسرا سول اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نےجہانگیر روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی ۔
لیاقت آباد سی ون ایریا میں بیالیس سالہ شمیم کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیالیس سالہ عمر محمد جاں بحق ہوگیا۔اورنگی ٹاوٴن فرنٹیئر کالونی میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دس سالہ اظہر اور تیرہ سالہ آفتاب زخمی ہوگئے۔