2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50
کراچی:سی آئی ڈی پولیس کی کاروائی، دستی بم ودیگر ہتھیار برآمد
اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے اہم رکن شاہد بکک کو دوساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے آٹھ دستی بم ودیگر بھاری اورجدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم اور ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلبہار کے علاقے خاموش کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گینگ وار کے اہم ملزم شاہد بکک، فخر عالم اور شہزاد بکک کو گرفتار کرکے آٹھ دستی بم، چار کلاشنکوف، دو نائن ایم ایم پستول، رپیٹر، رائفل اور دیگر جدید ہتھیار برآمد کئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ کلیکشن دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔