تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50

شہر کے حالات انشاء اللہ جلد ٹھیک ہوجائینگے،منظور وسان

اے آر وائی - وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں قیام امن کیلئے ایف سی ، رینجرز اور پولیس کو فری ہینڈ دیا گیا ہے،شہر کے حالات انشاء اللہ جلد ٹھیک ہوجائینگے ۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرفرانسز کیمبل سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور امن کیلئے اتحادیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔



انہوں نے کہا کہ جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کی رپورٹ جس لیباریٹری سے ٹیسٹ کرانا چاہے ہم تیارہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اسپائنل کوڈ میں تکلیف کے باعث علاج کے غرض سے ایک ماہ پر چھٹیوں کیلئے جارہاہے دعا کریں جلد صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹو،ایک ماہ بعد اپنی وزارت پھر سنبھالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جبری رخصت پر بھجنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں صدر علی زرداری اوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا مجھ پر پورا اعتماد ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.