2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50
لاہور: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق
اے آر وائی - لاہورمیں فیروزپور روڈ مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق، سات مہینے کا بچہ معجزانہ طور پربچ گیا۔
فیروز پور روڈ پر بننے والے مسلم ٹاؤن فلائی اوور کے نزدیک میاں بیوی اور سات ماہ کا بچہ موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ٹرک نے ٹکر ماردی۔ جس سے لکشمی چوک کا رہائشی محمد احمد اور اس کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اس حادثے میں معجزانہ طور پر سات ماہ کا بچہ بچ گیا جسے ریسکیو ون ون ٹوٹو نے ریسکیو کیا جبکہ تھانہ گلبرگ کی پولیس لاشوں کو تھانہ گلبرگ لے گئے ، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔