2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50
گجرات: دھماکے سے مکان تباہ،دو بھائی ایک بہن زخمی
اے آر وائی - گجرات کے محلہ خواجگان میں گیس لیکیج سے دھماکہ کی وجہ سے بہن اور دو بھائی زخمی ہوگئے۔
گجرات محلہ خواجگان کے گھر میں صبح بجلی واپس آنے کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث مکان مکمل تباہ ہوگیا جبکہ اس میں موجود تمام سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ دھماکہ کے نتیجے میں گھر میں موجود دو بھائی اور ایک بہن زخمی ہو گئے۔
زخمی ہونے والی لڑکی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ کھاریاں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ گھر میں گیس لیک ہورہی تھی، لوڈشیڈنگ کے باعث بجلی واپس آئی تو شارٹ سرکٹکی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی تاہم اہل خانہ اس جواز کو تسلیم نہیں کررہے۔