2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:50
مظفرآباد:دو حادثات میں تیرہ افراد جاں بحق
اے آر وائی - مظفرآباد میں دو حادثات میں تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے بارہ افرادجاں بحق ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مظفرآباد آنے والی مسافر وین پنجگرہ کے قریب جھینگ کے مقام پر موڑکاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری ،جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے، جبکہ چار زخمی سی ایم ایچ مظفرآباد میں دم توڑگئے۔ دوسری مسافر وین بھی کھائی میں جا گری جس میں ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔