تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51

کراچی: کورنگی میں تین منزلہ گودام میں آتشزدگی

اے آر وائی - کراچی کے علاقے کورنگی نمبر دو میں تین منزلہ گودام میں آتشزدگی کے باعث کڑوروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق مزدوروں نے جب گودام کا دروازہ کھولا تو گودام میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے سبب گودام میں رکھا ہوا ہوم اپلائنسسز کا کڑوروں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔



آگ اتنی شدید نوعیت کی تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گودام میں دھواں بھر جانے کے باعث تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد چھ فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ دوسری جانب پولیس نے گودام میں آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.