تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51

رحیم یارخان:جائیدادکےتنازعہ پرفائرنگ،دوبھائیوں سمیت3جاں بحق

اے آر وائی - رحیم یار خان میں جائیداد کے تنازعہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو حقیقی بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد جمال دین میں دو برادریوں میں جائیداد کے تنازعہ پر دیرینہ دشمنی چل رہی تھی جس پر ایک گروپ کے افراد نے جام برادی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو حقیقی بھائی جام شکیل، جام صدیق سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔



ڈی پی او رحیم یارخان سہیل ظفر چھٹہ کا کہنا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید کاروائی کی جائے گی۔ تاہم ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔







متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.