2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں صبح سے اب تک فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوئے۔ پیرا ٓباد تھانے کی حدود کنواری کالونی میں فائرنگ سے تیس سالہ احسن اللہ نامی شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ۔
پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔ کنواری کالونی میں ہی فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد نے لکڑی کے ٹال پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھیالیس سالہ قاسم شاہ جاں بحق ہوا۔ پرانا گولیمار کے قریب ندی سے پینتیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش تین سے چار روز پرانی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود سوک سینٹر کے قریب پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کرنیو الے ایک شخص کو پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ متعلقہ تھانے میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے فائرنگ کرنیو الے پولیس اہلکار کو گرفتارکرلیا۔