2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51
لاہور:گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ
اے آر وائی - لاہور کے علاقے گلشن راوی میں عثمان پارک کے نزدیک ایک گھر میں آگ لگ گئی، تاہم آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آگ لگنے کے وقت گھر والے گھر میں موجود نہ تھے اورابتدائی طور پر محلے داروں نے ہی گھر کا تالا توڑ کر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ اس کے بعد ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔