2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51
راجن پور: گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک
اے آر وائی - راجن پور میں وزیراعلی کے مشیر علی شیر گورچانی کی گاڑی کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تحصیل فاضل پور کے نواحی علاقے ہانو والا کے قریب انڈس ہائی وے پر وزیراعلی کے مشیر علی شیر گورچانی کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سوار ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زاہدہ بی بی اور کبیر جبکہ زخمیوں میں سونم بی بی، فرازانہ اور فیاض شامل ہیں۔ تھانہ فاضل پور نے موقع پر پہنچ کر ایم پی اے کی گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ۔