تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51

لیاری: جرائم پیشہ افراد کاپولیس موبائل پرحملہ، اہلکارجاں بحق

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران جرائم پیشہ افراد نے موبائل پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی۔ حملے کے نتیجے میں ایک سب انسپکٹر انوار لودھی سمیت تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں ہیڈکانسٹیبل الطاف زخمو ں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔



سی آئی ڈی پولیس موبائل پر حملہ لی مارکیٹ کے قریب ٹیلی فون ایکسچینج کے سامنے کیا گیا۔زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کرددیاگیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.