2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51
کراچی: رات گئے فائرنگ سے مزید3 افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے فائرنگ سے مزید تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے چھ نمبر میں گھر کے باہر کھڑے نوجوان مرزا توصیف پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
گلشن اقبال تیرہ ڈی میں مدینہ مسجد کے قریب ایک شخص نے گھر کے اندر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ایک اور واقعے میں صدر میں لکی اسٹار کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔