تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:51

کوئٹہ وکیل اغوا،وکلا کاعدالتوں کا بائیکاٹ جاری

اے آر وائی - کوئٹہ میں نوابزادہ شازین بگٹی کے وکیل مکیش کوہلی کے اغواء کے خلاف صوبہ بھر میں وکلاء آج تیسرے روز بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں۔



،معروف قانون دان ڈبلیو این کوہلی کے صاحبزادے مکیش کوہلی کو بیس اپریل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب وہ گھر سے عدالت جارہے تھے ۔



واقعے کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ،بلوچستان ہائیکورٹ بار،بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ اجلاس میں چوبیس سے اٹھائیس اپریل تک عدالتوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا،جس کے تحت بلوچستان ہائیکورٹ سمیت صوبے کی تمام عدالتوں میں وکلاء بائکاٹ کرتے ہوئے مقدمات کی پیروی کے

سلسلے میں پیش نہیں ہوئے ۔



وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مکیش کوہلی کی عدم بازیابی کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.