2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52
مٹیاری: ڈاکووں نے نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ لیے
اے آر وائی - مٹیاری کے علاقے خیبر میں میں نامعلوم مسلح ڈاکووں نے نجی بینک کے عملے کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر نجی گارڈ اور پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
مٹیاری کے کھیبرانی تھانے کی حدود میں کھیبر شہر میں چھ مسلح ڈاکووں نے نجی بینک یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ میں گھس کر عملے اور صارفین کو یرغمال بنالیا اور عملے کے افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے اکتیس لاکھ روپے لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔ مزاحمت پر نجی بینک کے گارڈ اور ایک پولیس اہلکار آدم تالپور کو زخمی کردیا جبکہ ملزمان پولیس اہلکار کا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔