2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52
کراچی: پولیس کی کارروائی،4 ٹارگٹ کلرز گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارکر ملزمان کوگرفتارکیا۔ پولیس کےمطابق ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں کےمقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔