2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52
اتھل کے قریب کونارو ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - اتھل کے قریب کونارو ندی میں ڈوب کر چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون کو بچا لیاگیا۔ جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جن کی لاشیں ایمبولینس کے زریعے کراچی روانہ کردی گئی ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کا رہائشی خاندان اتھل کے قریب واقعہ کونارو پیر کی زیارت کے بعد رات گئے واپس آرہا تھا کہ گزشتہ شام سے ہونیوالی بارش اور ندی میں طغیانی کے باعث زائرین کی گاڑی پانی میں بہہ گئی۔ اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ اور ایدھی رضاکاروں نے امدادی کارروائیاں شرو ع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون کو بچالیا گیا جبکہ چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں محمد یونس ، محمد حنیف ، کوثر اورسارہ شامل ہیں ۔