2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52
ملتان:جسٹس کے گھر پرحملے کاملزم عاصم گرفتار، ذرائع
اے آر وائی - ملتان پولیس نے تحریک طالبان کے اہم رکن اور قاری عمران کے قریبی ساتھی دہشت گرد عاصم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملتان پولیس نے خانیوال کے نواحی علاقے کبیر والا سے تحریک طالبان کے اہم رکن اور قاری عمران کے قریبی ساتھی عاصم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد عاصم جسٹس ریٹائرڈ جہانگیر ارشد کے گھر پر حملے اور چوکی گڑھا موڑ کے پر حملے کے ساتھ ساتھ ایف سی اہلکاروں کے اغوا کیس میں ملوث ہے۔ دہشت گرد عاصم کو نیٹ ورک سمیت گرفتار کیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔