2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:52
مظفرگڑھ میں ٹریفک حادثہ، چار افراد جاں بحق
اے آر وائی - مظفرگڑھ کے علاقہ سرور والی میں مسافر ویگن اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔حادثے میں سات افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ڈسڑکٹ اسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو نشتراسپتال منتقل کیا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔