2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53
خیرپور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی
اے آر وائی - خیرپور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے شہر میں کشیدگی بڑھنے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کرکے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا گیا۔
شہر میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ کشیدگی گزشتہ شب پھول باغ روڈ پر چارکیبن نذر آتش کرنے کے بعد پھیلی۔ کچہر ی روڈ اور دیگر مقامات پر مزید دکانوں کو آگ لگائی گئی اور مشتعل افراد نےفائرنگ کی۔ پولیس نے مشتعل افراد منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ پولیس کے مطابق شہر میں دو گروپوں میں کشیدگی چل رہی ہے۔فائرنگ سے راہ گیر اور دیگر افراد زخمی ہوئے۔ قیام امن کے لیے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
شہر میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ کشیدگی گزشتہ شب پھول باغ روڈ پر چارکیبن نذر آتش کرنے کے بعد پھیلی۔ کچہر ی روڈ اور دیگر مقامات پر مزید دکانوں کو آگ لگائی گئی اور مشتعل افراد نےفائرنگ کی۔ پولیس نے مشتعل افراد منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی۔ پولیس کے مطابق شہر میں دو گروپوں میں کشیدگی چل رہی ہے۔ فائرنگ سے راہ گیر اور دیگر افراد زخمی ہوئے۔ قیام امن کے لیے سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔