تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53

لاہور ہائی کورٹ:شازیہ صادق کیس کی سماعت چار مئی تک ملتوی

اے آر وائی - لاہور ہائی کورٹ نے گجرات سے اغوا ہونے والی شازیہ صادق بازیابی کیس کی سماعت چار مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔



سماعت کے دوران جسٹس مظہر علی اکبرنے لڑکی کی عدم بازیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ اگر پولیس ٹھیک طریقے سے کام کرتی تو مغویہ ضرور بازیاب ہو جاتی ۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات کی سرزنش کی گئی ۔عدالت نے ہدایت کی کہ مغویہ کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.