تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53

قائداعظم یونیورسٹی کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا

اے آر وائی - قائداعظم یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں بارہ طلبا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں آج رات پولیس کا آپریشن متوقع ہے۔



قائداعظم یونیورسٹی کے طُلبہ نے یونین سازی کے اجازت نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ طلبہ کچھ دیر تک اپنے مطالبات کے حق میں وی سی آفس کے سامنے پرامن مظاہرہ کرتے رہے ۔ جس کے بعد ةاُنہوں نے یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں جائے کی کوشش کی جہا ں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئرمین اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس پر سیکورٹی گارڈ ز اور طلبہ میں تصادم ہوگیا۔ تصادم میں ایک سیکورٹی گارڈ اور چھ طُلبہ زخمی ہوگئے ۔



بعد ازاں طلبہ اور یونیورسٹی انتظامیہ میں مذاکرات ہوئے جو ناکام ہوگئے جس کے بعد طلبہ نے ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ پولیس نے بارہ طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ انتظامیہ نے یونیورسٹی ایک ہفتے کے لیے بند کردی ہے۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.