2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53
ایم کیو ایم کے کارکن منصور مختار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
اے آر وائی - پی آئی کالونی میں ایم کیو ایم کے کارکن منصور مختار کے قتل میں ملوث ملزم ابراہیم عرف قاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس آئی یو پولیس نے ملزم ابراہیم کو اختر کالونی سے گرفتار کیا ۔
ایس ایس پی خرم وارث کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو منصور اور سعود مختار کے قتل کے علاوہ تین پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث رہ چکا ہے۔ خرم وارث نے بتایا کہ ملزم ابراہیم کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مزید چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔