2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53
کراچی:فائرنگ کےتازہ واقعات میں اہلکارسمیت2افرادجاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں ہفتے کی رات سے مختلف واقعات میں ایک پولیس اہلکارسمیت دو افراد جان بحق ہوگئےجبکہ چوبیس گھنٹوں میں فائرنگ سےہلاکتوں کی تعداد نوہوگئی ہے۔
غریب اباد کے قریب شریف اباد کے علاقے میں نا معلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوا، نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ملیر سٹی کے علاقے سالار گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس کی نفری پر مورچہ بند افراد نے فائرنگ کر دی پولیس مقابلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے،پولیس مقابلے میں ایک پولیس کانسٹبل پرویز اختر جان بحق اور ایک پولیس کانسٹبل محمد خان شدید زخمی ہوگیا ، دونوں شاہ لطیف پولیس کے سپاہی تھے،پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا کر ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔