2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:53
خیرپور: دوسرے روز بھی شہر جزوی طور پر بند
اے آر وائی - خیرپورمیں فائرنگ کے واقعےکےدوسرےروزبھی شہرجزوی طورپر بند ہے۔ شاہ عبدالطیف یونیورسٹی سمیت سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہیں امن و امان کے قیام کیلئے بعض مقامات پرپولیس اوررینجرز کی چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ شہر میں پولیس اوررینجرز کا گشت بھی جاری ہے۔
پولیس اوررینجرز نےمختلف مقامات پرچھاپےمارکر دونوں گروپوں کےچالیس سےزائد افراد کوگرفتار کرکےلاک اپ کردیا ہے۔ انتظامیہ نےمقامی رہنماؤں کودیئےگئےسرکاری محافظوں کو بھی واپس طلب کرکے پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ شاہی بازار میں گزشتہ روزدو گروہوں کے درمیان فائرنگ میں دس افراد زخمی ہوگئے تھے ۔