2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:54
کراچی ایکسپریس میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی
اے آر وائی - خانیوال کراچی ایکسپریس میں ڈائننگ کار کے ملازم نے ساتھیوں سمیت لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، طبیعت زیادہ خراب ہونے پرخانیوال اسٹیشن اتارلیا گیا، پولیس تھانہ ریلوے نے ایک ملزم کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خانیوال قصور سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ نبیلہ کراچی ایکسپریس میں لاہور جارہی تھی نبیلہ نے الزام عائد کیا کہ ٹرین کی ڈینی کار کے ملازم شکیل اور اس کے ساتھیوں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ لڑکی کا میڈیکل ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال سے کرایا گیا۔ جس میں زیادتی ثابت ہوگئی۔
متاثرہ لڑکی ٹرین میں اکیلی سفر کررہی تھی۔ اس واقع نے ٹرین میں ریلوے کی سیکیورٹی کا پول کھول دیا ہے۔ پولیس تھانہ ریلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملزم شکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔