2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:54
راولپنڈی : پولیس کا 10 روزتک بہیمانہ تشدد ، نوجوان جاں بحق
اے آر وائی - راولپنڈی میں پولیس کے نجی عقوبت خانے میں دس روز تک تشدد کا نشانہ بننے والا اٹھارہ سالہ وقار جان کی بازی ہار گیا۔ اہلخانہ سراپا احتجاج ۔
تھانہ پیر ودائی پولیس کے اہلکاروں نے وقار کو کیا گھر سے اغواء اور دس روز تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ حالت غیر ہوئی تو اسے گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
انتقال سے پہلے وقار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اپنے اوپر ڈھائے جانے والے ظلم سے آگاہ کیا۔ نوجوان وقار کی خبر اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے پر مقدمہ تھانہ پیرودائی میں درج کیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی شاہد یوسف نے کہا ہے ملزمان جلد گرفتار کر لیں گے۔ وقار کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بھیجی گئی لیکن لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد تک لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔