تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 2:54

ملیر سے دو مطلوب ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں ملیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس پی گڈاپ جان محمد برہمانی کی ملیر سٹی تھانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے ملزم محسن کو غازی ٹاؤن ملیر سے گرفتار کیا، جس کی نشاندہی پردوسرے ملزم عابد عرف کالو کو طلال گوٹھ سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا،ان کا کہنا تھا کہ مقابلے میں پولیس اہلکار پرویز شہید ہوا اور ایس ایچ او ملیر سٹی زخمی ہوئے ۔



انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزمان ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ کے صدر صلاح الدین اور ان کے بیٹے علی رضا کے قتل میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش وکلاء کو قتل کرنے سمیت دیگر سنگین نوعیت کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمان کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.