2 جون 2012
وقت اشاعت: 3:12
سکھر :بیٹی بطور جرمانہ نہ دینے پر مخالفین کا تشدد
اے آر وائی - سنگ چٹی میں لڑکی ما نگنے پر دو نوں برادریوں میں تصادم نتیجے میں جس میں ناپربرادری کے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ سکھر کے علاقے صالح پٹ میں جرگے کا فیصلہ نہ ماننے پر لڑکی کے والد سمیت کئی افراد پر تشدد پانچ زخمی ہو گئے ۔
سکھر پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے تمام زخمی افرادعبد المجید ناپر،نیک محمد ناپرسمیت دیگر کا کہنا تھا کہ زمین کے تنازعے میں جر گہ منعقد کیا گیا تھا جس میں( سنگ چٹی ) یعنی میری بیٹی مائی منظوراں کو بطور جرمانہ دینے کا فیصلہ سنایا گیا ۔ جس پر لڑکی کے والد نے انکار کر دیا ۔انکار کر نے پر دونوں فر یقوں میں تصادم ہو گیا ۔ جس کے نتیجے میں لڑکی کے رشتے دار زخمی ہو گئے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ بڑی مشکل سے اپنی جان بچا کر سکھر پہنچے ہیں مظاہرین نے اعلی ٰحکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔