2 جون 2012
وقت اشاعت: 3:30
الطاف حسین کی باچاخان کی صاحبزادی کے انتقال پرتعزیت
اے آر وائی - ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے عوامی نیشنل پارٹی کے بانی خان عبد الغفار خان کی صاحبزادی ڈاکٹر بیگم یحییٰ جان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔
اپنے بیان میں الطاف حسین نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔الطاف حسین نےکہاکہ ان سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکن لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔