تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 3:39

رحیم یارخان:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن

اے آر وائی - رحیم یار خان میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوسرے مرحلے میں پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈاکوؤں نے گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگادی ۔



دریائی کچے کے علاقے میں خاصے عرصے سے جرائم پیشہ افراد اور ڈاکو سرگرم ہیں جن کے خلاف پولیس نے شروع کر دیا ہے آپریشن ۔ پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب جاری ہے آپریشن کا دوسران مرحلہ جہاں پولیس کو ڈاکوؤں کی جانب سے ہے سخت مزاحمت کا سامنا ۔



ڈاکو ہیں جنگل میں مورچہ بند اورجدید ہتھیاروں سے لیس آپریشن کو موثر بنانے کیلئے پولیس کی مزید نفری اور بکتربندگاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔ آپریشن کا دوسرامرحلہ اس وقت شروع ہوا جب مقامی زمینداروں نے گندم کی کٹائی کے موقع پر ڈاکوؤں کو بھتہ دینے سے انکار کردیا۔ جس پر ڈاکوؤں نے گندم کی کھڑی فصل کو آگ لگادی ۔ ڈاکوؤں نے دس ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے بھتہ طلب کیاتھا۔



ذرائع کے مطابق دریائی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے علاوہ اغواء برائے تاوان کے ملزم اور پاکستان بھر سے مطلوب افرادپناہ لیتے ہیں۔اہم شخصیات کو اغواء کرکے اسی علاقے میں رکھا جاتا ہے۔ یہاں ڈاکواپنے بچوں کو بچپن سے ہی اسلحہ چلانے اور وارداتیں کرنے کی تربیت فراہم کرتے ہیں۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں ضلع گھوٹکی،راجن پور اور رحیم یارخان پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈاکوؤں کو جنگل کی جانب دھکیل دیا تھا۔ اور متعدد چیک پوسٹیں قائم کی تھیں۔ تاہم ڈاکوؤں نے چیک پوسٹوں پرحملے اور قریبی دیہات میں کارروائیاں دوبارہ شروع کردی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.