تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 14:1

ملتان:خیبرمیل کی بوگی میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کاسامان جل گیا

اے آر وائی - ملتان میں خیبر میل کی کارگو بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔۔جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔



کراچی سے پشاور جانے والی ایکسپریس میں شجاع آباد کے قریب آگ بھڑک اٹھی ،جس پر ٹرین روک دی گئی۔ ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پرقابو پایا گیا۔



اسٹیشن ماسٹر کے مطابق بوگی میں آگ کیمیکل کے ڈبوں کی وجہ سے لگی، کارگو بوگی کو خیبر میل سے الگ کر لیا گیا تھا۔ سامان دوسری بوگی میں منتقل کر کے ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.