2 جون 2012
وقت اشاعت: 16:18
سرگودھا:اسکول وین کو حادثہ،2ٹیچر سمیت14بچے زخمی
اے آر وائی - سرگودھا میں اسکول وین کے حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور دو ٹیچرز سمیت چودہ بچے زخمی ہوگئے۔ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
کچہری بازارچوک میں تیز رفتارسکول وین کے ٹی ایم اے کے واٹر ٹینکر سے ٹکرا جانے سے وین میں سوارایک طالب علم علی حسن موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ دولیڈی ٹیچرزسمیت 14بچےزخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیموں نے چودہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیےڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال پنہچا دیا۔ حبیب ریاض،آبشار،مبشرعباس، شہزاد فیاض، ہما ریاض،سارنگ اور دو لیڈی ٹیچرز نسرین اور فریحہ ہستال کے ایمر جینسی وارڈ میں داخل ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطا بق دوزخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے بدقسمت سکول وین نواحی گاوں سے بچوں کو لے کر شہرسکول لے کر آرہی تھی عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا حادثے سے وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔