2 جون 2012
وقت اشاعت: 18:53
کراچی: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے علاقے سخی حسن میں پولیس مقابلہ،لوٹ مار میں مصروف 2 ڈاکو ہلاک، شہری زخمی۔ شارع نورجہاں پولیس کے مطابق 2 ڈاکو اپارٹمنٹ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے ایک شہری سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 40 سالہ وصی جعفری زخمی ہوگیا۔
گشت پر موجود پولیس پارٹی نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو 27 سالہ عرفان اور 24 سالہ نامعلوم ہلاک ہوگئے۔