2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:50
ٹھٹھہ : لیاری آپریشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اے آر وائی - ٹھٹھہ میں لیاری آپریشن کے خلاف مختلف برادیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹھٹھہ کی مختلف برادریوں نے ایدھی سنٹر سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی جس میں شدید نعرہ بازی کی گئی ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ آپریشن فی الفور بند کرکے لیاری کے عوام کیلئے ریلیف کا علان کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔