2 جون 2012
وقت اشاعت: 19:50
کراچی:فائرنگ اور پر تشدد واقعات خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں آج صبح سے اب تک فائرنگ اور پر تشدد واقعات خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ پولیس اہلکار سمیت متعدد زخمی . نادرن بائی پاس میں سرجانی کے علاقے ایک بتیس سالہ شخص کی لاش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
ملیر کے علاقے سعود آباد سے ایک تیس سالہ شخص کی کئی روز پرانی بوری بند لاش ملی جبکہ ملیر ندی سے بھی ایک بتیس سالہ شخص کی لاش ملی دونوں افراد کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا جن کی شناخت تاحال نہ ہوسکی،بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد سے بھی ایک شخص پچیس سالہ راجہ پسوڑی کی لاش ملی جسے تشدد کے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔
جبکہ کلری کے علاقے بلوچ محلہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پینتیس سالہ خاتون سعیدہ گنج جاں بحق ہوگئی جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔